Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 اکتوبر 2017 11:18

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ میں نے جب دیکھا کہ میرے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تو میں نے سوچا کہ کیا میں نے کوئی بینک لوٹ لیا؟ میں نے کسی کو قتل تو نہیں کر دیا؟ بعد میں پتہ چلا کہ الیکشن کمیشن یہ کہہ رہی ہے کہ آپ نے کسی چیز پر معافی نہیں مانگی ۔

وہ چیز کیا ہے؟ وہ چیز یہ ہے کہ چونکہ مجھ پر کیسز کی بارش ہوچکی تھی تو میں سپریم کورٹ میں موجود تھا، جب میں سپریم کورٹ سے باہر نکل رہا تھا تو الیکشن کمیشن کے اندر بھی میرے اوپر کیس چل رہا تھا۔ میرے کسی وکیل نے الیکشن کمیشن میں معافی مانگی ، مجھے اس بات کا علم نہیں تھا اسی لیے میں نے کہہ دیا کہ میں نے کوئی معافی نہیں مانگی۔

(جاری ہے)

اس کے اوپر ایسا لگ رہا ہے کہ پتہ نہیں کتنا بڑا جُرم ہو گیا ہے جو میرے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کسی بھی چیز کی دنیا بھر میں مثال ہی نہیں ہے۔ توہین عدالت پر پاکستان تو دور دنیا میں بھی ایسی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے یہ کوئی یہ عدالت نہیں ہے بلکہ ایک انتظامی ادارہ ہے ۔ این اے 120 میں بھی وہاں حلقے میں وزیر اور ان کے رہنما پھر رہے تھے، وہاں ترقیاتی کام ہو رہا تھا، الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا، یہاں تک کہ حلقہ این اے 120 میں زکوة کے ذریعے بھی ووٹ لیا گیا۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات