نواز شریف کا نیب ریفرنسز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 اکتوبر 2017 11:01

نواز شریف کا نیب ریفرنسز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر 2017ء) : سابق اور نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے نیب ریفرنسز کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نیب ریفرنسز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اس ضمن میں نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ درخواست میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ قانون کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنس ایک ہی دائر ہوتا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا جائے گا کہ سپریم کورٹ نیب کو تین ریفرنسز ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دے۔ یاد رہے کہ نیب میں سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تین ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔