Live Updates

شیخ رشید عمران خان کے حق میں الیکشن کمیشن پر برس پڑے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 10:51

شیخ رشید عمران خان کے حق میں الیکشن کمیشن پر برس پڑے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اکتوبر2017ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی توہین عدالت نہیں کی الیکشن کمیشن بلاوجہ ہی عمران خان کے ساتھ پھڈا لے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جانے کے دن آ گئے ہیں نیا الیکشن کمیشن آنے والا ہے جبکہ عمران خان کی میں نے بات سنی ہے اس نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے ثابت ہو کہ انہوں نے الیکشن کمیشن عدالت کی توہین کی ہے بلاوجہ الیکشن کمیشن پھڈا لے رہا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نا قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کئے ہوئے ہیں ۔ مزید کیا کہا دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں ۔ 

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات