احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف3نیب ریفرنسز کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 اکتوبر 2017 10:50

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13اکتوبر 2017ء ): شریف خاندان کیکلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ،19اکتوبر کو ہی شریف خاندان پر فرد جرم بھی عائد کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔انکی پیشی کے موقع پرجوڈیشل کمپلیکس کے باہر ایک بار پھر بد نظمی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس نے وکلا پر ڈنڈے برسادیئے جس سے ایک وکیل کا سر پھٹ گیا جس کے باعث صورتحال مزید بگڑ کر کمرہ عدالت تک جا پہنچی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز کی سماعت کے لئے کمرہ عدالت میں آئے تو اس موقع پر وکلا نے شور شرابا شروع کردیا۔کمرہ عدالت میں بدنظمی اور ہلڑ بازی کے باعث معزز جج نشست سے اٹھ کر چلے گئے اور تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی اور سماعت 19 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔