پاک کینیڈا تجارت کا حجم 3 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، کینیڈین ہائی کمشنر

جمعہ 13 اکتوبر 2017 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت کے حجم کو 3 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر ہیری کیلڈر ووڈ نے تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو چاہئے کہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ اپنی دوطرفہ تجارت میں اضافہ کرنے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے درپیش مشکلات کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی برآمدکنندگان کی کینیڈا کی منڈیوں تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے گا جس سے پاک کینیڈا اقتصادی تعلقات کے فروغ اور استحکام میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کی باہمی تجارت ایک ارب ڈالر سالانہ ہے جس کو باآسانی 3 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :