آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، سندھ اور مکران ..
تازہ ترین : 1

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہا ہے تاہم گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/10/2017 - 10:30:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں