جنوبی وزیرستان ایجنسی کے 71 ہزار 124 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کی جنوبی وزیرستان ایجنسی کے 71 ہزار 124 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ واپس جانے والے افراد کو 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں ادا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے نے حکام کے مطابق وزیرستان ایجنسی کے 71 ہزار 124 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جنہیں وفاقی حکومت کی جانب سے 25 ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں ادا کیا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق عارضی طور پر بے گھر افراد نے اپنے علاقوں میں پہنچ کر تعمیر نو و بحالی کے کاموں میں حصہ لینا شروع کردیا ہے جبکہ بے گھر افراد اپنے مکانات کی دوبارہ تعمیر شروع کردی ہے۔ حکام کے مطابق عارضی طور پر بے گھر افراد کو واپسی کے موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام 6 ماہ کے لئے مفت اشیاء خوردونوش بھی فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :