شمالی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں ماہانہ کیش گرانٹ کے تحت 19 کروڑ 22 لاکھ روپے کی ادائیگی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) شمالی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں ماہانہ کیش گرانٹ کے تحت 19 کروڑ 22 لاکھ روپے بذریعہ ادا کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکریٹریٹ کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے شمالی وزیر ستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں ماہانہ بنیادوں پر کیش گرانٹ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ 15ہزار 834 خاندانوں میں موبائل فون کے ذریعہ 19 کروڑ 22 لاکھ روپے دے دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کو36 ویں قسط ادا کی گئی ہے جس کے تحت ہر خاندان کو 12ہزار روپے ماہانہ بنیادوں پر ادا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :