ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری سے سمندری غذاؤں کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے، میاں زاہد حسین

جمعہ 13 اکتوبر 2017 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری سے سمندری غذاؤں کی قومی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں مچھلی کی فی کس سالانہ کھپت 2 کلوگرام جبکہ بین الاقوامی سطح پر اوسطاً سالانہ 20 کلوگرام مچھلی استعمال کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلز فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں 200 کے قریب روایتی کارخانوں میں مچھلی کی پراسیسنگ کی جاتی ہے جبکہ غیرروایتی اور چھوٹے درجے پر کام کرنے والی صنعتوں کی تعداد 1200 سے زائد ہے جس سے 10 لاکھ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندری غذاؤں کی برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے حصول کو بڑھانے کیلئے سمندری غذاؤں کی ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھلیاں پکڑنے کیلئے مچھیروں کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل بوٹس کی فراہمی سے خام مال کے معیار کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں بہتر نرخ حاصل کرکے قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :