دہشت گردوں سے امریکی شہری اور اس کے خاندان کی بازیابی خوش آئند ہے، اعزاز چوہدری

جمعہ 13 اکتوبر 2017 01:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے دہشت گردوں سے امریکی شہری اور اس کے خاندان کی بحفاظت بازیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بازیاب ہونے والی خاتون مس کیٹلان کولان کو اس بازیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس عرصہ میں انہوں نے اور ان کے خاندان نے جو تکالیف برداشت کیں ان کا احساس صرف ان کو ہی ہو سکتا ہے۔