شکریہ پاک فوج! بازیاب کروائے گئے کینیڈین شہریوں کے والدین کا پاکستان کے نام خصوصی پیغام

جمعہ 13 اکتوبر 2017 00:58

شکریہ پاک فوج! بازیاب کروائے گئے کینیڈین شہریوں کے والدین کا پاکستان ..
اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017) پاک فوج کی جانب سے کینیڈین خاندان کو بازیاب کرانے کے بعد کینیڈین افراد کے والدین کا بیان سامنے آگیا ہے۔ کینیڈین بازیاب شہری کےوالد جوشوا بوائل نے بیٹے اورخاندان کی بازیابی پر پاکستانی آرمی ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا جس میں بازیاب ہونے والے کینیڈین افراد کے والدین کا ویڈیو پیغام تھا جس میں بازیاب ہونے والے افراد کے والد کا کہنا تھا کہ ہمیں آج صبح ایک کال موصول ہوئی جس میں خوشخبری سنائی گئی۔

ہمیں بتایاگیاکہ آپ کےبیٹےاورفیملی کوبازیاب کروالیاگیا ہے تاہم 20 منٹ بعد ہماری جوشوا سے بات بھی کرائی گئی۔ والدین کا کہنا تھا کہ 5 سال بعداپنےبیٹےسےبات کرکےبہت خوشی ہوئی اس نے بتایاکہ بچےاپنےدادااوردادی سےملنےکوبےتاب ہیں جبکہ دودن بعدآپ سےملاقات ہوگی۔ والدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ بچوں کی بازیابی پربہادرافواج پاکستان کےخصوصی شکرگزارہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر،امریکی ،افغان حکومت اورکینڈین حکام کےبھی شکرگزارہیں۔