کسی بھی یونیورسٹی میں کانووکیشن طلباء کیلئے اہم ہوتا ہے۔وائس چانسلر

جمعہ 13 اکتوبر 2017 00:41

ملتان۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں چودھویں کانووکیشن کے انتظامات کے سلسلے میںمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا کسی بھی یونیورسٹی میں کانووکیشن ایک طرف طلباء کیلئے اہم ہوتا ہے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی محنت اور حکمت عملی کا بھی ایسا مظاہرہ ہوتا ہے کہ یہ تقریب یادگار تقریب ہوجائے ۔

خاص طور پر ان طالبعلموں کی زندگی میں جو بے پناہ محنت سے طلائی تمغہ پاتے ہیں وہاں وہ یونیورسٹی کیلئے بھی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں ۔ وائس چانسلر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ میڈیا کے کیلئے مخصوص نشستیں رکھی جائیں ۔ اس کے علاوہ چیمبر آف کامرس ، ضلعی انتظامیہ ، ہائی کورٹ اینڈ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ، ملتان ڈویژن کے ممبر قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی، سول سوسائٹی کے لوگوں کو بھی مدعو کیا جائے۔

(جاری ہے)

مختلف کمیٹیوں کی جانب سے انتظامات کی رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا ۔ اس سلسلے میں آئندہ اجلاس 24اکتوبر بروز منگل کو 11بجے ہوگا۔ اجلاس میں ڈینز،ڈائریکٹر تعلقات عامہ، کنٹرولر امتحانات ، ڈائریکٹر Oric، رجسٹرار ، ڈائریکٹر فنانس اور مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ یہ کانووکیشن 7نومبر2017کو جناح آڈیٹوریم میں ہوگا۔