آپریشن تھیٹرز میں موبائل لے جانیوالے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 00:40

آپریشن تھیٹرز میں موبائل لے جانیوالے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی ..
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سرکاری ہسپتال میں آپریشن تھیٹرز میں موبائل لے جانے پر پابندی خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسران اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جات کے ذریعے ہدایات جاتی کی ہیں کہ ہسپتال میں آپریشن تھیٹرز میں موبائل لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز خاتون کی زچگی کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی تاہم اسکے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے بھی اس بات کا نوٹس لیا تھا جبکہ اس واقعے کے بعد اب پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی ڈاکٹر آپریشن تھیٹر میں موبائل فون ساتھ لیکر نہیں جائیگا۔

متعلقہ عنوان :