پاکستان او ر کینیڈا کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان روابط کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے، کینیڈین ہائی کمشنر

جمعہ 13 اکتوبر 2017 00:40

سیالکوٹ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان او ر کینیڈا کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان روابط مظبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ دونوں ممالک کے نجی شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کینیڈین ہائی کمشنر پیری کارڈل وڈ نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا پاکستان میں تجارت کے فروغ کا خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا کے تجارتی مراکز تک پاکستان مصنوعات کی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے پوری حمایت اور تکنیکی مدد کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں3بلین امریکی ڈالر کا اضافہ ہونے کے مواقع موجود ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک تجارت کو فروغ دیں ۔

متعلقہ عنوان :