ڈپٹی مئیر چوہد ری بشیر احمد کی زیر صدارت میو نسپل کا رپوریشن سیا لکوٹ کا اجلاس

جمعہ 13 اکتوبر 2017 00:40

سیالکوٹ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)میو نسپل کا رپوریشن سیا لکوٹ کا اجلاس زیرِصدارت کنو ینئر /ڈپٹی مئیر چوہد ری بشیر احمد جنا ح ہا ل بر قلعہ منعقد ہوا۔جس میں چیئر مین یو نین کو نسلز اور ممبرا ن میو نسپل کا رپوریشن کی طر ف سے پیش کر دہ تجا ویز کی منظوری دی گئی ۔اجلاس سے مئیر میو نسپل کا رپو ریشن توحید اختر چوہدری نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ شہر میں ٹر یفک کے بے ہنگم نظام کو کنٹر ول کر نے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اس سلسلہ میںکر یم پو رہ روڈ پر رامتلا ئی چوک میں ٹا ئر کلر سسٹم نصب کر نے سے چوک علا مہ ا قبا ل ،لہا ئی با زار،مجا ہد روڈ اور کریم پو رہ روڈپر ٹریفک کو بہت حد تک کنٹر ول کر لیا گیا ہے۔

چوک علا مہ اقبا ل سے وال آف سیا لکوٹ کے زیر التوا منصو بے کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے جس کی تکمیل سے چوک علا مہ اقبا ل کی خو بصورتی میں اضا فہ ہو گااس سلسلہ میں چوک کے ارد گرد د کا نوں کے بو سیدہ چھپر اتروائے جا رہے ہیں اور ہر دوکا ن پر ایک جیسے پینٹ کر وایا جا ئے گا جس کے لئے دکا نداروں نے بھر پور تعاون کی یقین دہا نی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

مئیر آف سیا لکوٹ نے مزید کہا کہ شہر میں سٹر یٹ لائٹ کے نظا م کو مز ید بہتر بنا نے کے لئے پسرور روڈ،خا دم علی روڈ،کو ٹلی بہرام روڈ،شہا ب روڈاورڈیفنس روڈپر جد ید طرز کی LEDلا ئٹس کی تنصیب کے لئے 11اکتو بر کو ٹینڈ ر طلب کئے گئے ہیں جس کے بعد ان سڑ کات پرروشنی کے نظا م کی بہتر ی کے ساتھ ساتھ شہر کی خو بصورتی میں بھی اضا فہ ہو گا۔

انہو ں نے مز ید کہا کہ اندرون شہر میںنصب 9ہزار انر جی سیو ر لا ئٹس کو درست کروانے کے علا وہ سڑکات پر نصب 1200سوڈیم لائٹس کو ضر وری مر مت کے بعد روشن کر وایا گیا ہے۔جبکہ واٹر سپلا ئی کے تما م 96ٹیوب ویلزدرست حا لت میں کام کر رہے ہیں اس سلسلہ میں ڈپٹی مئیر چو ہدری بشیر احمد کا تعاون اور معا ونت قا بل ستا ئش ہے۔