نئے پٹرول پمپ کے قیام کیلئے این او سی کے اجراء پر پابندی عائد

جمعہ 13 اکتوبر 2017 00:40

سیالکوٹ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی ہدایت کے مطابق ایسی پٹرولیم کمپنیاں جن کی صوبہ کی سطح پربیک اینڈ سٹوریج کیپسٹی 20دن سے کم ہے ان پٹرولیم کمپنیوں کے نئے پٹرول پمپ کے قیام کیلئے این او سی کے اجراء پر پابندی عائد کردی ہے اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اٹک پٹرولم، ہسکول، ٹوٹل پارکو، عسکر آئیل، بائیکو، اوورسیز ٹریڈنگ آئیل، برکی ٹریڈیک کمپنی، گیس اینڈ آئیل پاک لمیٹڈ، زوم پٹرولیم اور ایڈمو ر کے لئے پٹرول پمپس کے لئے این او سی جاری کرنے پر پابندی ہوگی۔

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پٹرول پمپس کمیٹی /اے ڈی سی جی میثم عباس، اے سی سیالکوٹ شاہد عباس، اے سی ڈسکہ عدنان خان، ڈی او پلاننگ سمیرا شفیع اور ڈی او سول ڈیفنس مظہر گورائیہ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں 2پٹرول پمپس زیڈ اینڈ ایم اوٹھیاں ڈسکہ اور ایکسیڈ سید پور روڈ کی قیام کی منظوری دی گئی ۔ ڈی سی اراکین ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ پٹرول پمپس کے قیام کیلئے این او سی جاری کرتے وقت تمام قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :