بس تلے آکر فرسٹ ائیر کا طالبعلم جاں بحق ، مشتعل طلباء نے بس کو آگ لگا دی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 00:40

ْ ڈسکہ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بس نے طالبعلم کو کچل دیا ، مشتعل طلباء نے بس کو آگ ؛گا دی روڈ بلاک کر کے احتجاج ۔

(جاری ہے)

مین جی ٹی روڈ بائپاس پر واقع نجی کالج کا فرسٹ ایئر کاطالبعلم خزیمہ اعجاز جو کہ نواحی موضع برج آرائیاں کا رہائشی تھا کالج سے چھٹی کے بعد سیالکوٹ سے آنے والی بس نمبری MNC-4251پر سوار ہونے لگا تو ڈرائیور نے بس چلادی جس کے نتیجہ میں خزیمہ بس کے ٹائروں تلے بری طرح کچلا گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس پر کالج کے مشتعل طلباء نے بس کو آگ لگادی اور سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا جبکہ ڈرائیور کو بھی پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ڈرائیور خود کو چھڑوا کر قریبی نجی سکول میں گھس گیا جسے سکول انتظامیہ نے کمرے میں بند کردیا بعدازاں طلبا ء نے سکول پر ہلہ بول دیا اور سکول کا گیٹ توڑ دیا، صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ، پولیس نے بس ڈرائیور کو بازیاب کروا کر تھانہ سٹی پہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :