بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ممانی بھانجا جاں بحق

جمعہ 13 اکتوبر 2017 00:40

ڈسکہ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ممانی بھانجا جاں بحق۔

(جاری ہے)

نارووال کا رہائشی 15سالہ شہزادموٹر سائیکل پر سوار اپنی27سالہ ممانی اقصیٰ زوجہ بلال کے ساتھ عزیزوں سے ملنے جارہا تھا جب وہ تھانہ موترہ کے علاقہ بھلووالی چوک کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والی مقامی فیکٹری کی تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں اقصیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ شہزاد کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو1122کا عملہ ہسپتال لیجا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا تھانہ موترہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :