کراچی میں پولیس کی مدد سے منشیات فروشی کا کھلے عام دھندا بےنقاب ہوگیا
تازہ ترین : 1
کراچی میں پولیس کی مدد سے منشیات فروشی کا کھلے عام دھندا بےنقاب ہوگیا

کراچی میں پولیس کی مدد سے منشیات فروشی کا کھلے عام دھندا بےنقاب ہوگیا

کراچی:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017) کراچی پولیس کراچی کے لوگوں کے لیے باعث فخر ہونے کی بجائے باعث شرمندگی ثابت ہورہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر چلائے جانیوالی ویڈیو کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں منشیات کے اڈے قائم ہیں جہاں پر لڑکے لڑکیاں کھلے عام آتے جاتے ہیں تاہم آس پاس کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو ساری باتوں کا علم ہے تاہم پھر بھی پولیس کی خاموشی صرف اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ خود ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے گلستان جوہر کے علاقے میں ایک گھر میں لڑکیاں آرہی ہیں اور گھر کے اندر نشہ آور چیزوں کا بےدریغ استعمال ہورہاہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/10/2017 - 00:39:43

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں