پاکستان ہمیشہ سے دہشت گردی کے خاتمے کی پالیسی پر گامزن ہے،مغویوں کی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کا اہم کردار تھا،دہشت گردی کا خاتمہ ہماری ترقی اور اقتصادی ایجنڈے کیلئے لازم ہے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی امریکی اوردیگر غیر ملکیوں کی بازیابی پر امریکی عوام کو مبارکباد

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے امریکی اوردیگر غیر ملکیوں کی بازیابی پر امریکی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے دہشت گردی کے خاتمے کی پالیسی پر گامزن ہے،مغویوں کی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کا اہم کردار تھا،دہشت گردی کا خاتمہ ہماری ترقی اور اقتصادی ایجنڈے کیلئے لازم ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ا دارے کو دیئے گئے انٹرویو میں احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ سے دہشت گردی کے خاتمے کی پالیسی پر گامزن ہے ، ایک امریکی اور دوسرے غیر ملکیوں کی بازیابی پر امریکی عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔مغویوں کی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کا اہم کردار تھاقابل عمل معلومات ملتے ہی سیکیورٹی اداروں نے مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

انھوںنے کہاکہ قبائلی علاقوں میں حکومتی عمل داری بحال ہوچکی ہیدہشت گردی کا خاتمہ ہماری ترقی اور اقتصادی ایجنڈے کیلئے لازم ہیگزشتہ چار سال میں دہشتگردی کے خلاف ترجیحی کاروائیاں کی گئیں۔دہشت گردی کے خلاف ہزاروں قیمتی جانیں قربان کر چکے ہیں ، امریکی اور دوسری عالمی قوتوں سے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔