وزیراعظم کا کیپٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں متنازعہ تقریر کا ریکارڈ منگوانے کا ..
تازہ ترین : 1
وزیراعظم کا کیپٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں متنازعہ تقریر کا ریکارڈ ..

وزیراعظم کا کیپٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں متنازعہ تقریر کا ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیپٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں متنازعہ تقریر کا ریکارڈ منگوانے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد وہ انھیں طلب کرکے وضاحت بھی طلب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیپٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں متنازعہ تقریرپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اور غیر ضروری قرار دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے عملے کو کیپٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں متنازعہ تقریر کا ریکارڈ منگوانے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد وزیراعظم کیپٹن صفدر کو طلب کرکے وضاحت مانگیں گے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 23:50:34

اپنی رائے کا اظہار کریں