کوئٹہ ،قلات میں ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) بلوچستان کے علاقے قلات میں ٹریفک حادثہ ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق قلات کے قریب کوئٹہ سے جانیوالی ٹو ڈی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور اور ایک بچہ سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا جبکہ زخمیوں کومقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔