امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان میں مغوی خاندان کی رہائی پرپاک فوج اورحکومت کی کوششوں کی تعریف

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:34

امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان میں مغوی خاندان کی رہائی پرپاک فوج اورحکومت ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے پاکستان میں مغوی خاندان کی رہائی پرحکومت پاکستان اورپاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان رابطوں کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاکہ میں امریکی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کوسراہتاہوں ،خاص طورپرپاکستان میں امریکی سفیرہالے اوران کے اسلام آبادمیں مشن ٹیم کی کوششوں کوجنہوںنے پاکستان کے ساتھ رابطے رکھے اوریہ کوششیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ امریکہ کس طرح بہترین اندازمیں کام کرسکتاہے ۔

انہوںنے کہاکہ امریکہ پاکستان کی حکومت اورفوج کی طرف سے تعاون پربھی ان کادل کی گہرائی سے شکرگزارہے ۔صدرڈونلڈٹرمپ کی جنوبی ایشیابارے نئی پالیسی اس اہمیت کواجاگرکرتی ہے کہ پاکستان کاخطے بھرمیں امن واستحکام کیلئے اہم کردارہے ۔امریکہ کوامیدہے کہ پاکستان کی کارروائیوں سے پاک امریکہ تعلقات انسداددہشتگردی کارروائیوں کیلئے بھرپورعزائم کومزیدمستحکم کریں گے اوردونوں ممالک کے درمیان تمام دیگرشعبوں میں تعلقات مضبوط ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :