موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوںنے مزاحمت پر شوروم کے مالک کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:31

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) موٹر سائیکل سوار ڈاکو?ںنے مزاحمت پر شوروم کے مالک کو قتل کر دیا۔ اہل علاقہ کا روڈ بلاک کرکے احتجاج۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 111گ ب کے رہائشی قاسم شاہ نے مکوآنہ 229ر۔

(جاری ہے)

ب مستانی دربار کے قریب شاہ جی کارپوریشن کے نام سے شوروم بنا رکھا ہے گزشتہ شب قاسم شاہ دکان میں کام کر رہا تھا کہ اسی دوران 2موٹر سائیکل سوار ڈاکو?ںنے اندر گھس کو لوٹنے کی کوشش کی تو قاسم شاہ کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوںنے فائر مار کر اسے قتل کر دیا اور فرا ہوگئے۔

قتل کی رزہ خیز واردات پر اہل علاقہ نے جڑانوالہ مکوآنہ روڈ بلاک کرکے شدید نعرے بازی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور یقین دہانی کروائی کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :