جڑانوالہ ،دوران انکوائری رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے 2ایس سی او ملازمین معطل

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:31

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) دوران انکوائری رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے 2ایس سی او ملازمین معطل۔ معطل ہونے والے ایس سی او فخر سیال اور رانا عمران نے غیر قانونی نجی کالونی کے پلاٹ کا انتقال کرنے کے عوض مبینہ طور پر ایک لاکھ رشو ت وصول کی تھی۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق کمپیوٹر ائزڈ اراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر جڑانوالہ میں تعینات ایس سی او ملازمین فخر سیال اور راناعمران نے غیر قانونی نجی کالونی کے پلاٹ کا انتقال کرنے کے عوض مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت وصول کی اور پابندی کے باوجود انتقال کر دیا۔

جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سہیل خان نے انکوائری کی تو دوران انکوائری رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر رپورٹ حکام بالا کو بھجوادی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پی ایل آر اے نے دونوں ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ چند ماہ قبل بھی اراضی ریکارڈ سنٹر میں رشوت کے عوض کام کرنے کی اطلاع پر چھاپہ مار ٹیم نے 11ملازمین کو معطل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :