جڑانوالہ ،کالج کے سامنے بااثر افراد نے فائرنگ کرکے سیکنڈائیر کے طالب علم کو زخمی کر دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:31

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) کالج کے سامنے بااثر افراد نے فائرنگ کرکے سیکنڈائیر کے طالب علم کو زخمی کر دیا۔ طلبائ میں خوف و ہراس کی فضاء۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گا?ں 581گ ب گنگاپور کا رہائشی علی شان جو کہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہے گزشتہ روز کالج چھٹی کے بعد باہر نکلا تو کالج کے سامنے کھڑے بااثر افراد ظفر وغیرہ نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعہ سے کالج کے طلبائ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :