مذہبی جماعتوں کا پاکستان میں سیاسی اقتدار کی سربلندی کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے چھ رکنی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی جو تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطہ جاری رکھے گی9 نومبر کو منصورہ میں دوسرا اجلاس طلب کرلیا گیا ،آئندہ عام انتخابات میں دینی اتحاد کا ایک پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں، دینی جماعتوں کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنمائوں کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) متحدہ مجلس عمل کی بحالی یا نئے دینی اتحاد بنانے کے لیے منعقدہ اجلاس میں مذہبی جماعتوں نے پاکستان میں سیاسی اقتدار کی سربلندی کے لئے مشترکہ کوششوں، جدوجہد اور باہمی مشاورت پر اتفاق کرتے ہوئے اتحاد سے متعلق سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی جو تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطہ جاری رکھے گی9 نومبر کو منصورہ میں دوسرا اجلاس طلب کرلیا ،آئندہ عام انتخابات میں دینی اتحاد کا ایک پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں۔

جمعرات کو متحدہ مجلس عمل کی بحالی یا نئے دینی اتحاد بنانے کے لیے سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی میزبانی میں ہواجس میں چھ مذہبی جماعتوں کے نمائندے اور قائدین شریک ہوئے جن میں سراج الحق، مولانا سمیع الحق،شاہ انس نورانی، علامہ ساجد نقوی ،مولانا عبدالغفور حیدری و دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جے یو آئی ف، جماعت اسلامی، جے یو آئی( س)،جے یو آئی پی، جمعیت اہلحدیث، شیعہ علما کونسل کے قائدین نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اجلاس سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگومیں وفاقی وزیر اور جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما اکرم درا نی کہاکہ مذہبی جماعتوں کا اتحاد ملک اور خطہ کی بقا کیلئے ضروری ہے جبکہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے متعلق اجلاس کے بعدجے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن اور دینی سیاسی رہنما?ں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ پاکستان میں سیاسی اقتدار کی سربلندی کے لئے دینی جماعتوں کا مشترکہ کوششوں پر اتفاق رائے ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ اتحاد سے متعلق سٹیرنگ کمیٹی بنا لی گئی ہے جو تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطہ جاری رکھے گی9 نومبر کو منصورہ میں دوسرا اجلاس طلب کرلیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہماری دعوت پر سابق متحدہ مجلس عمل کے سربراہان نے شرکت کی۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان میں اسلامی اقدار کی سربلندی،سیاست میں مشترکہ کردار ادا کرنے ہر اتفاق ہوا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے چھ رکنی اسٹیرنگ سے رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا جس میں مولانا فضل الرحمن لیاقت بلوچ،رمضان توقیر ،تقفیق قصوری،اکرم درانی،،رانا شفیق پسروری،انس نورانی شامل ہیں،مشاورت کے عمل کو تسلسل دیں گے۔انہوں نے مشترکہ جدوجہد اور باہمی مشاورت پر اتفاق ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ نو نومبر کو دینی جماعتوں کا اجلاس منصورہ میں ہونگے۔آئندہ عام انتخابات میں دینی اتحاد کا ایک پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں مولانا ابو تراب کے اغوا پر تشویش اور بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :