پولیس ایک محافظ فور س ہے جس کی خدمات ملک وقو م کے لئے مثالی ہیں ،ڈی آئی جی خضدار رینج ظفرعلی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:29

کوئٹہ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ڈی آئی جی خضدار رینج ظفرعلی نے کہاہے کہ پولیس ایک محافظ فور س ہے جس کی خدمات ملک وقو م کے لئے مثالی ہیں ۔پولیس امن وامان کے قیام کے ساتھ مظلوموں کی داد رسی کرتے ہوئے اپنی اپنے فرائض ہمیشہ تندہی کے ساتھ نبھاتی رہی ہے ۔ پولیس کے قابل ستائش خدمات ادا کرنے بڑی وجہ اس کے قابل اعتمادباصلاحیت آفیسران کی فرض شناسی ہے ۔

باصلاحیت آفیسران اور نوجوان پولیس اہلکاروں کی وجہ سے یہ ادارہ پورے ملک میں ایک نامور سیکورٹی ادارہ بن چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی ایس پی خضدار محمدامین لاسی کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے لئے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ایس ایس پی عبدالعزیز جکھرانی ،اے ڈی آئی جی عنایت اللہ بگٹی ، سی آئی ڈی آفیسر انسپکٹر محمد عارف بلوچ ،ایس ایچ او خضدار سٹی شربت خان عمرانی ، ایس ایچ او صدر تھانہ حاصل خان قمبرانی و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ریٹائر شدہ ڈی ایس پی امین لاسی کا کہنا تھا کہ انہوںنے پولیس میں چالیس سال تک خوشگوار دور گزارا اور پولیس میں رہ کر بلوچستان کے عوام کے تحفظ کی خاطر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لایا آج جب میں ریٹائر ہورہاہوں تو میرے لئے ایک غم بھی ہے اور ایک خوشی غم اس لئے کہ میں اپنے ادارے سے رخصت ہورہاہوں اور خوشی اس بات کی کہ میں نے پولیس کے ادارے میں ایک اچھا دور گزارا اور اپنے ماتحت اہلکاروں اور بالا آفیسران کے ساتھ اچھا برتائو رکھا ، انہوںنے کہاکہ پولیس کے ساتھ وابستہ یادیں ہمیشہ رہیں گی ۔

ایس ایس پی عبدالعزیز جکھرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کے لئے باصلاحیت دیانتدار و ایماندار آفیسران اثاثہ ہوتے ہیں امین لاسی بھی انہی آفیسران میں سے تھے ، ان کی خدمات اور یادیں ہمیشہ پولیس کے ساتھ رہیں گی قبل ازیں ہم نے ان سے کافی استفادہ بھی حاصل کیا اور ان کو بطور ایک پولیس آفیسر کے اچھا پایا ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی ۔

ڈی آئی جی خضدار رینج ظفرعلی نے کہاکہ محمد امین لاسی طویل عرصے تک پولیس کے ساتھ اپنی خدمات پیش کرکے آج اس ادارے سے رخصت ہورہے ہیں ان کی یہ یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی ۔فرض شناسی اور دیانتدار اور ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات انہوںنے جس طرح پولیس محکمہ میں رہ کر ادا کی وہ ان کی خصوصیات میں سے ہیں ۔ اس کے بعد بھی ہم ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرتے رہیں گے ۔پولیس بطور فورس ایک مایہ ناز ادارہ ہے جس نے عوام کے جان ومال کی حفاظت و ان کے عزت نفس کے تحفظ کے لئے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ادا کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :