فیصل آباد، ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام ریسلنگ مقابلے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں سپیئر کالج فیصل آباد،شبلی کالج گوجرہ،گورنمنٹ غزالی کالج جھنگ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری فیصل آباد ریسلنگ ایسوسی ایشن عاطف نومی ملک،ڈی پی پنجاب کالج خالد یعقوب،انٹرنیشنل ریفری خالد محمود بٹ،محمد حنیف ودیگربھی موجود تھے۔ریسلنگ مقابلوں میں پنجاب کالج گوجرہ نے 5گولڈ،2سلور میڈلزاور31پوائنٹ لے کر فرسٹ پوزیشن حاصل کی،سپیئرکالج فیصل آباد نے 1گولڈ،2سلوراور12پوائنٹ کیساتھ دوسری،گورنمنٹ کالج جھنگ نی2سلور،10پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔