فیصل آباد،تاجروں نے حکومت سے بجلی اور پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں کیا گیا اضا فہ واپس لینے کامطالبہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) افیصل آباد کے تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں کیا گیااضا فہ واپس لیکرملکی معیشت مستحکم بنانے والے اداروں (صنعت وتجارت) کی حوصلہ افزائی کی جائے صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر رہنمائوںنے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کے کمرشل بلوںاور فیول پر 30 فیصد سے زائد سرچاجز اور پٹرولیم مصنوعات پر27 فیصد GST وصول کر رہی ہے جو صریحاًًزیادتی ہے انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں بار بار کئے جانے والے اضافے نے کاروباری سرگرمیوں کو جام اورمہنگائی نے عوام کی مشکلات میں ناقابل برداشت اضافہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے،عوام کو سہولتیں بہم پہنچانے ،روزگار کے مواقع بڑھانے کاروبار تجارت و صنعت کاری میں وسعت و ترقی اور پیداواریت بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے کا دعوٰی کر رہی ہے لیکن دوسری طرف ٹیکسوں اور قیمتوںمیں اضافہ کرکے عوام پر معاشی بوجھ بڑھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عوام کو بیورو کریسی کے رحم و کرم پر چھوڑے رکھااور قیمتوں میںاجافے کا سلسلہ یونہی جاری رہا تونہ صرف عوام کو روز گار فراہم کرنے والی باقی ماندہ صنعتیں بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو جائیگا اور ملک کے لاکھوں* محنت کش بے روزگاری کی زندگی بسر کرنے پ مجبور ہوجائینگے بلکہ اس اضافے کے نتیجہ میں ملک میں مہنگائی کانیا سیلاب امنڈ آئیگا انہوں نے حکومت پرزور دیاکہ اب جبکہ اسکے اقتدار کی مدت میںچندماہ رہ گئے ہیں حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ قیمتوں میں اضافہ کی بجائے قوم کو ریلیف دے اورقیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے ملک کے تمام لٹیروں سے ہڑپ شدہ کھر بوں روپے کی رقوم نکلوانے کا قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے اورلوٹ مار اور کرپشن کی سزایوٹیلٹی بلوں میں اضافہ کی صورت میں عوام کو دینے کی بجائے قو می خزانہ لوٹنے والے ان چوروں کو دی جائے

متعلقہ عنوان :