جمہوریت لوگوں کو غلامی سے نجات ، آزادی ِرائے ، حقوق اور وسائل کی بلا امتیاز فراہمی کانا م ہے ،تنویر قریشی

سنگدل حکمران ناصر ف جمہوریت کے تقدس کو پامال کررہے ہیںبلکہ جاگیردارنہ طرزحکمرانی کی حاکمیت برقراررکھنے کے غرض سے عوام کو علم اور تعلیم سے محروم رکھنے کیلئے انہیں غربت اور جہالت کے اندھیروں میں جھونک رہے ہیں،سیکریٹری مالیات مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان)

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہاکہ جمہوریت لوگوں کو غلامی سے نجات ، آزادی ِرائے ، حقوق اور وسائل کی بلا امتیاز فراہمی کانا م ہے جبکہ سنگدل حکمران ناصر ف جمہوریت کے تقدس کو پامال کررہے ہیںبلکہ جاگیردارنہ طرزحکمرانی کی حاکمیت برقراررکھنے کے غرض سے عوام کو علم اور تعلیم سے محروم رکھنے کیلئے انہیں غربت اور جہالت کے اندھیروں میں جھونک رہے ہیں۔

تنویر قریشی نے کہا کہ مہاجر قوم کو انتشار کا نشانہ بناکر تقسیم در تقسیم کرنے کا سلسلہ مہاجرقوم میں مایوسی اور ناامیدی کو پروان چڑھارہا ہے، جبکہ مہاجر دشمن عناصر جنہوں نے ذاتی مفادات کیلئے ناصرف مہاجر قوم کی تہذیب اور ثقافت کا سود اکیا بلکہ پاکستان کی آزادی اور ترقی واستحکام کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والی قوم کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھادیا ہے۔

(جاری ہے)

تنویر قریشی نے کہا کہ سالوں بڑی بڑی وزارتوں اور نظامت کے عہدے پر فائز رہنے اور مال و جائیداد بنانے میںمگن رہنے والے افراراپنے جرائم سے بچنے اور اپنے کالے دھن کوتحفظ دینے کے غرض سے آج ایک بار پھر مہاجر قوم اور انکے حقوق کے نام پر قوم کو گمراہ کرنے کی سازش پر عمل پیراہ نظر آتے ہیں۔تنویر قریشی نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پرتاجر برادری کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ اس وقت ان بے ضمیروں کے ضمیر کہاں سوئے ہوئے تھے،جب دن دھاڑے نوجوانوں کو اندھی گولیوں کا نشانہ بنادیا جاتا تھا،جب عورتوں کی بے حرمتی اور بزرگوں کی بے عزتی اور معصوم بچوں کو باپ کی شفقت سے محروم کردیا جاتا تھا۔

تنویر قریشی نے کہا کہ قوم کا درد رکھنے والے لیڈر کبھی قوم کو مشکل وقت میں تنہا اور بے سہارانہیں چھوڑتے حالات کتنے ہی کٹھن کیوں نا ہوحالات کا جواں مردی سے مقابلہ کرنا ہی بہاد ر اور سچے لیڈر شپ کی نشانی ہے۔#

متعلقہ عنوان :