غیر اخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں پر مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے کارکن محمد شاہد احمد کی تنظیمی رکنیت ختم

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے جاری کردہ مرکزی اعلامیہ کے مطابق کورنگی زون کے یونٹ79-B کے کارکن محمد شاہد احمدغیر اخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سبب بنیادی رکنیت سے خارج جبکہ انکی تنظیمی رکنیت ختم کردی گئی ہے ،ان کا اب مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان ) سے کوئی واسطہ یا تعلق نہیں اور ان سے کارکنان کا ملنا جلنا تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی جبکہ تنظیمی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،عوام الناس کو بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ مذکورہ بالافرد کے کسی قول،فعل یا عمل کی جواب دہ مہاجر قومی موومنٹ نہیں اور شکایت کی صورت میں متعلقہ تھانوں سے رجوع کیا جائے ۔

(جاری ہے)

مرکزی اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے ناپسندیدہ عناصر کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر تطہیر کا عمل شروع کررکھا ہے جس سے کوئی شخص معبرا اور بالا نہیں۔#