سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ جمعرات کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں چین کی انٹرنیشنل انجیئرنگ کنسلٹنگ کارپوریشن اور چائنا ایسوسی ایشن آف ڈیویلپمنٹ زونز کے سات رکنی ماہرین کے وفد نے سندھ حکومت کے افسران، تجارتی چیمبرز اور بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم دینے والے اداروں کے نمائندوں کو انڈسٹیریل زونز، روزگار کے مواقعو ں کی تخلیق اور اسمال اور میڈیم انٹر پرائزز کے بارے میں اپنے علم سے آگاہ کیا۔

چینی ماہرین کے وفد کی قیادت سی آئی ای سی سی کے ڈائریکٹر مسٹر ڈو زین لیMr Du Zhenli نے کی۔ چینی ماہرین نے پاکستانی اسٹیک ہولڈرز کو انڈسٹیریل ڈیولپمنٹ، روزگار کی تخلیق اور اسمال اور میڈیم انٹر پرائز کے بارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اسٹیک ہولڈرز نے چینی ماہرین سے سوالات بھی کئے جس کے چینی ماہرین نے تفصیلی جوابات دیئے۔ اس موقع پر چیئر پرسن ایس بی آئی ناہید میمن نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین کے ساتھ انڈسٹیریل ڈیویلپمنٹ کا چوتھا فیز اب شروع ہوا چاہتا ہے اس لئے حکومت سندھ صنعت و تجارث سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز اور چینی ماہرین کے مابین انٹر ایکشن کو ضروری سمجھتی ہے اور آج کی یہ ٹریننگ ورکشاپ اسی سوچ کے تحت رکھی گئی ہے تاکہ ایک دوسرے کی سوچ سے آگاہی لے کر آگے بڑھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہماری بزنس کمیونٹی اور چینی کمپنیوں کے مابین روابط تیزی سے بڑھیں تاکہ ہم ایک دوسرے کی ترجیحات سے آگاہ ہو کر کاروباری شراکتوں کے ذریعے معیشت کے اشتحکام اور روزگار کے مواقعوں کی تخلیق میں اپنا کردار ادا کریں اور چھوٹی اور بڑی کاروباری شراکتیں تشکیل دیں۔ ٹریننگ ورکشاپ سے سیکریٹری پلاننگ شیریں ناریجو اور ڈائریکٹر اسپیشل پراجیکٹس ایس بی آئی عظیم عقیلی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :