آئی جی سندھ نے میڈیا رپورٹس پر ڈاکوئوں کی ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:28

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) میٹرو پول کے قریب مبینہ طور پر ڈکیتی کر کے فرار ہونے کے دوران نامعلوم ملزمان کی ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساو،ْتھ سے تفیصلی انکوائری رپورٹ فی الفور طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی جنوبی کو ہدایات جاری کیں کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد کے تحت تفتیش کے جملہ امور کو موثر اور مربوط بنا کر وقوعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :