سید ناصر حسین شاہ کا اورنج عبدالستار ایدھی لین کا اچانک دورہ، منصوبے میں تاخیر اور سست روی پر اظہار برہمی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:28

سید ناصر حسین شاہ کا اورنج عبدالستار ایدھی لین کا اچانک دورہ، منصوبے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے جمعرات کو اورنج عبدالستار ایدھی لائن کے دونوں اطراف کے تعمیراتی کام کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ سعید احمد اعوان، ڈائریکٹر جنرل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی محمد اطہر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے عوام کے لئے عوامی حکومت کا تحفہ ہے اور اس کی بھرپور طریقے سے مانیٹرنگ کرکے وقت مقررہ پر مکمل کرانا چاہتے تھے لیکن تعمیراتی فرم کی جانب سے بے جا تاخیر کی وجہ سے عوامی منصوبے کے نتائج حاصل نہیں کرپاتے تاہم اب اس عوامی منصبوبے پر کوئی سمجھوتہ اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے سخت اقدامات کئے ہیں اور تعمیراتی فرم کی سطح پر اب کوئی کوتاہی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو کوئی بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ماس ٹرانزٹ محمد اطہر کو ہدایات دیں مستقل بنیاد پر اس منصوبے کے دونوں پیکجز کی ہفتہ وار رپورٹ روانہ کریں اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں۔

اس موقع پر منصوبے کے سپر وائزرنگ کمپنی نیس پاک اور دونوں پیکچز کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ز نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چند وجوہات کی بناپر منصبوبہ تاخیر کا شکار ہوا لیکن اب تمام معاملات بخوبی حل ہوچکے ہیں اور دی گئی مدت میں منصوبہ بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے دونوں پیلچز کے اطراف بس ڈپو، سیدھے روڈ اور فلائی اوورز ٹائون آفس اور نگی سے بنارس چوک اور بنارس چوک سے بورڈ آفس تک کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :