وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی بدولت مردوں کے ساتھ خواتین کو روزگار کے وسیع مواقع حاصل ہورہے ہیں، مدیحہ رانا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:28

فیصل آباد۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء)وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام خوشحال اور روشن پاکستان کی دلیل ہے جس کی بدولت ہنرمند افرادی قوت میں اضافہ اور مردوں کے ساتھ خواتین کو روزگار کے وسیع مواقع حاصل ہورہے ہیں اور قومی اہمیت کے اس پروگرام میں مزید نئے کورسز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن محکمہ سوشل ویلفیئر / ایم پی اے مدیحہ رانا نے پرائم منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرا م کے چوتھے مرحلے کے آغاز کے سلسلے میں مختلف کورسز میں انٹرویز دینے والی طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل نیوٹک پنجاب حاجی محمد ڈوگر ‘ ڈائریکٹر نیوٹک نعیم اقبال ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر غالب محمود ،مینجر صنعت زار محمد سلیم بلندیا ودیگر موجود تھے۔ مینجر صنعت زار نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے چوتھے مرحلے میں 150خواتین مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کریں گی جنہیں ماہانہ وظائف بھی دئیے جارہے ہیں۔