منصور آفاق ہمہ سمتی، جدید لب و لہجے کے شاعر ہیں،شعیب بن عزیز

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:28

فیصل آباد۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء)منصور آفاق ہمہ سمتی، جدید لب و لہجے کے شاعر ہیں جو عصری تقاضوں کو صوفیائی سخن وری سے بھی مزئین کرنے کا فن رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف محقق ،شاعر اور دانشور شعیب بن عزیزنے فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیر اہتمام کالم نگار/شاعر منصور آفاق کیساتھ ترتیب دی گئی ایک تقریب کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹ کونسل صوفیہ بیدار کی ادب و فن کی آبیاری کے حوالے سے عملی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں مقامی اور مہمان ادباء دانشورںاورمحقین نے منصور آفاق کی شخصیت ،فن اور فنی ارتقاء پر اظہار خیال کیا۔ادبی تقریب میں سینکڑوں شہری اپنے لیجنڈز کو سننے اور دیکھنے کے لیئے موجود تھے۔تقریب میں شہر کی ادبی و ثقافتی تنظیموں کی جانب سے مہمان ادباء شعب بن عزیز اور منصورر آفاق کا بھرپور استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستے پیش کیئے گئے۔