پاکستان نیوی میں سیلرز کی بھرتی کے لئے رجسٹریشن 22،اکتوبر تک جاری رہے گی۔ آفیسر انچارج

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:28

فیصل آباد۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) کمانڈر پاکستان نیوی/ آفیسر انچارج فیصل فیاض کے مطابق پاکستان نیوی میں سیلرز کی بھرتی کے لئے رجسٹریشن 22،اکتوبر تک جاری رہے گی جبکہ انٹرنس ٹیسٹ 29،اکتوبر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹیکنیکل،فی میل میڈیکل ٹیکنیشن میں بھرتی کے لئے میٹرک سائنس 65فیصدنمبراورمیرین میں بھرتی کے لئے میٹرک سائنس وآرٹس میں 60فیصد نمبر کے حامل خواہشمند امیدواررجسٹریشن کراسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شرائط کے لئے ویب سائٹ www.joinpaknavy.gov.pkپر وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :