مدنی چوک سمن آباد کی ری ماڈلنگ منصوبہ کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی، رانا احمد شہریار

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:28

فیصل آباد۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی دلچسپی سے 75لاکھ روپے سے مدنی چوک سمن آباد کی ری ماڈلنگ کا منصوبہ مکمل کیا جارہا ہے جس کی بدولت نہ صرف علاقائی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو آمدورفت کے سلسلے میں معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔

(جاری ہے)

مدنی چوک سمن آباد کی ری ماڈلنگ کے منصوبے پر عملدرآمد کاجائزہ لینے کے لئے رانا احمد شہریار نے موقع کا دورہ کیا۔

ملک سلطان اعوان،محمد ضیاء،وائس چیئرمین میاں محمد جمشید،سرفرازپپو،رانا مظفر،محمد یعقوب غوری،ملک محمدزاہد اوردیگر بھی موجود تھے۔رانااحمد شہریار نے کہا کہ مدنی چوک کی ری ماڈلنگ کے منصوبے میں ٹریفک انجینئرنگ اور تعمیراتی خوبصورتی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔