ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی تھانہ بھوآنہ میں کھلی کچہری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:28

چنیوٹ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) عوامی مسائل سننے کے لیے ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے تھانہ بھوآنہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کا مقصد عوام کی جان و مال اور عزت کا تحفظ کرنا ہے اور وہ تمام چیزیں جو معاشر ے کے لیے نقصان دہ ہیں ان کیخلاف کاروائی کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا امن و امان کے قیام اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تھانوں میں اچھی شہرت کے پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں اور ہر تھانہ میں فرنٹ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ۔ بعد ازاں کھلی کچہری میں شامل ہونے والے سائلین کے مسائل کو سنا گیا اور موقع پر احکامات جاری کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :