پولیس کی وکلاء کے ساتھ بد تمیزی پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:28

چنیوٹ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) تھانہ رجوعہ پولیس کی وکلاء کے ساتھ بد تمیزی اور ہاتھا پائی کے خلا ف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال عدالتوں کا بائیکاٹ ،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے وکلاء قیصر عباس کھوکھر اور تصدق بلوچ کام کے سلسلہ میں تھانہ رجوعہ گئے تو وہاں موجود پولیس کانسٹیبلوں کی جانب سے وکلاء سے بد تمیزی کی گئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا جس پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ نے تھانہ رجوعہ پولیس کی جانب سے ہونے والی بد تمیزی کے خلاف ہڑتال کی ہے اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے جبکہ بد تمیزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے پر رٹ پٹیشن بھی دائر کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :