جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار، بچی اور دو خواتین جاں بحق

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:27

چنیوٹ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق حویلی لوہاراں کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت چھ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں 65سالہ صاحب بی بی30سالہ امبرین بی بی اور 6سالہ ام ارباب شامل ہیں۔ لاشوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا جبکہ موٹر سائیکل سوار تیس سالہ زاہد شدید زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ رجوعہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :