آل پاکستان نیشنل ریسکیو چیلنج مقابلے 16اکتوبر سے لاہو رمیں شروع ہوں گے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:27

ڈی جی خان۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) آل پاکستان نیشنل ریسکیو چیلنج مقابلے 16اکتوبر سے لاہو رمیں شروع ہوں گے ․ 18اکتوبر تک جاری رہنے والے ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی ٹیم بھی شرکت کرے گی جس کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ریسکیورز کی ریہرسل جاری ہے ․ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے بتایا کہ چھٹے آل پاکستان نیشنل ر یسکیو چیلنج میں میڈیکل ، فائر فٹ ، ٹراما ، واٹر ریسکیو ، سوئمنگ اور وہیل ریسکیو کے مقابلے ہو ںگے جس کیلئے کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :