ضلع ڈ یر ہ غازیخان میں 16اکتوبر کو عا لمی یوم خوراک منایا جائے گا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:27

ڈی جی خان۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈ یر ہ غازیخان میں 16اکتوبر کو عا لمی یوم خوراک منایا جائے گا جس کیلئے ضلع ڈ یرہ غازیخان میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 14رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ․ سیکرٹری ڈی ایف سی ہوں گے دیگر اراکین میں ڈی پی او ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ، ہیلتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی، ضلع کونسل ، میونسپل کارپوریشن اور تونسہ کوٹ چھٹہ کمیٹی کے چیف آفیسرز کے علاوہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرشامل ہیں۔