ڈپٹی کمشنر ڈی جی خانکی ضلع کے 80مواضعات کو کمپیوٹرائزڈ کر کے جلد آن لائن کرنے کی ہدایات

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:27

ڈی جی خان۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے ضلع کے 80مواضعات کو کمپیوٹرائزڈ کر کے جلد آن لائن کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ․ انتقالات کے کاغذات ساتھ لے جانے اور غائب کرنے والے ریونیوافسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اراضی ریکارڈ سنٹرمیں سائلین کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے طریقہ کار سہل بنایاجائی․ انہوںنے یہ ہدایات محکمہ ریونیو کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں․ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ضلع کے 749مواضعات کو آن لائن کر دیاگیاہے ․ انہوںنے کہاکہ ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی میں کرداراداکریں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی․ انہوںنے کہاکہ کھیوٹ اور انتقالات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ․ اجلاس میں بتایاگیا کہ کیڈٹ کالج فورٹ منرو کی تعمیر کیلئے 800کنال رقبہ جلد ہی کالج کے نام منتقل کر دیا جائے گا․ 1800افراد کی ملکیت میں ہونے والے رقبہ کی سرکار کے نام منتقلی کیلئے کام کیا جارہاہے ․ اجلاس میں بتایاگیا کہ ٹرائیبل ایریا کے تمام 335مواضعات کو کمپیوٹرائزڈ کر کے آن لائن کر دیاگیاہے ․․