ڈیرہ غازیخان تا مظفرگڑھ 60کلومیٹر دو رویہ سڑک کا منصوبہ حکومتی ٹائم فریم میں مکمل کیا جائے گا،کمشنرڈیرہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:27

ڈیرہ غاریخان۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان تا مظفرگڑھ 60کلومیٹر دو رویہ سڑک کا منصوبہ حکومتی ٹائم فریم میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کروڑوں روپے کی لاگت کے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام محکموں کے افسران باہمی رابطے میں رہ کر ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کریں ․ انہوںنے کہاکہ روڈز الائنمنٹ کا بقیہ کام جلد مکمل کیا جائے اوراس کی ڈیزائننگ اس طرح کی جائے جس سے کم سے کم آبادیاں اور گھر روڈز کی زد میں آئیں ․ سڑک کی تعمیر کے راستوں میں آنے والے گھروں کو گرانے سے پہلے ان کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے جائیں ․ مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے دو نوں اضلاع ڈیرہ غازیخان مظفرگڑھ کے اسسٹنٹ کمشنروں کو اس حوالے سے از سر نو سروے کرنے اور تخمینہ لگانے کیلئے ضروری احکامات جاری کیے گئے ہیں ․ کمشنر نے کہاکہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ گرائے جانے والے گھروں کے ریٹ صحیح ہونے چاہئیں تاکہ کسی کا نقصان نہ ہو ․ انہوںنے ان خیالات کااظہار اپنے کمیٹی روم میں ڈیرہ ، مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سیف الرحمن ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان شاہد عباس کاٹھیہ ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سیف اللہ بھٹی کے علاوہ ہائی ویز ، این ایچ اے ، وا پڈا ، پی ٹی سی ایل ، فشریز ، بلڈنگز ، لائیو سٹاک ،ر یونیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھی․

متعلقہ عنوان :