سیاسی سوداگرحیدرآباد شہر میں ایم کیوایم کے خاتمہ اور طاقت کے نشے میں شہر پر مسلط ہونے کے خواب دیکھ رہے ہیں ، رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:27

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی نے کہا ہے کہ سیاسی سوداگرحیدرآباد شہر میں ایم کیوایم کے خاتمہ اور طاقت کے نشے میں شہر پر مسلط ہونے کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن وہ اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر و ایم پی اے راشد خلجی نے پکاقلعہ گروانڈمیں ایم کیوایم حیدرآباد ٹائونز کے انچارجز وارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم مشکل اور نازک دور سے گزار رہی ہے اس لئے چند ضمیرفروشوں اور سیاسی سوداگروں نے شہر کو فتح کرنے کیلئے حق پرستوں کے علاقوں میں نظر آرہے ہیں لیکن عوام ان کے اصل چہروں سے اچھی طرح آشناء ہے، ایم کیوایم کے کارکن اور عوام بہت جلد ان ضمیر فروشوں اور سیاسی سوداگروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔