آرمی چیف نے امریکا کا پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کردیا

پاکستان کے مستقبل کے اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی کو ششوں کو جاری رکھے گا ،ْ امریکی وفد سے گفتگو امریکی وفد کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:26

آرمی چیف نے امریکا کا پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کردیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں امریکا کے سفیر اور دیگر حکام پر مشتمل امریکی وفد کو خطے کے امن اور پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس کی سربراہی میںامریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور سفیر علیسی جی ویلز اور دیگر حکام پر مشتمل وفد نے یہاں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

امریکی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران جنوبی ایشیاء کے لئے امریکی حکمت عملی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال‘خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کے کردار پر بات چیت ہوئی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وفد کو خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستا ن خطے میں امن کے لئے پرعزم ہے ‘پاکستان کے روشن مستقبل اور عوام کی خواہشات کے مطابق کوششیں جاری رکھیں گے ۔امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :