پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،ْصوبہ بھر میںسکول کینٹینوں کی چیکنگ ،کاربونیٹیڈ اورکولا ڈرنکس کی عدم دستیابی پراظہار اطمینان

متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، صفائی کے ناقص انتظامات ، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی پر جرمانے، وارننگ نوٹس

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:24

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،ْصوبہ بھر میںسکول کینٹینوں کی چیکنگ ..
لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرعوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیا ء خورونوش بنانے اور بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری، سکولوں اور مدرسوں میں کاربونیٹڈ، کولا و انرجی ڈرنکس پر عائد کردہ پابندی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی شہر بھر میںسکولز کینٹینوں کی چیکنگ کی،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافعہ حیدرکی سربراہی میں لاہور میں متعددسکولوں ،مدارس اورفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور کولا ڈرنکس کی سکولوں میں عدم دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ،انہوں نے سکول انتظامیہ کو کاربونیٹڈ، کولا اور انرجی ڈرنکس پر پابندی کو یقینی بنانے پرشاباش دی ،اس موقع پرڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ سکولوں اور مدرسوں میں کاربونیٹڈ، کولا اور انرجی ڈرنکس پابندی پر عمل درآمد جاری ہے، انہوںنے کہا کہ سکولوں اور دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے ہمارے ملک کا اثاثہ اور قوم کا مستقبل ہیں، ملک کے اس مستقبل کی صحت کو یقینی بنانے اور وزیر اعلی پنجاب کے صحت مند پنجاب کے مشن کو مستقل مزاجی سے آگے بڑھایا جا رہاہے ، انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبا کو صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کا تعاون قابل ستائش ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مزید کارروائیواں میں قائداعظم انڈسٹریل ایریا میںمعروف مینوفیکچرنگ یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ لائسنس نہ ہونے پرسیل کر دیا جبکہ کریم بلاک میں واقع الخیر کھڈا چکن بروسٹ کو1,000/-، پیزا21کو4,500/-، کشمیر نان شاپ کو 5,00/-، ڈوسے بیکرزاینڈسویٹس کو6,000/-اورگورمے سویٹ اینڈبیکرزکو2,000/-کے جرمانے عائدکئے گئے،یہ جرمانے صفائی کے نا مناسب انتظامات، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی،کیڑے مکوڑوںکی موجودگی ، میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پرکیے گئے، اسی طرح قصور ڈسٹرکٹ میں کارروائی کرتے ہوئے اسلم سویٹس کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور صفائی کے نا مناسب انتظامات پرجرمانہ کیا گیا جبکہ حاجی سویٹس سے 400 گرام نان فوڈ گریڈ کلر قبضے میں لے کر موقع پر تلف کر دیا۔

متعلقہ عنوان :