چور ملک کو لوٹنے کے بعد آنکھیں دکھا رہے ہیں، ہم لولی لنگڑی جمہوریت کو بچانے کی کوش کر رہے ہیں،شیخ رشید احمد
وزارت لینے سے عزت کی زندگی جینا لاکھ گنا بہتر ہے میں بدبودار نظام (ن) لیگ کی حکومت اور سیاست سے مایوس ہوں، نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امید ہے کل شریف خاندان پر فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔ ملک میں فوج دلچسپی نہیں لے گی تو کون لے گا ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔
آج آصف زرداری نے بھی معاشی ایمرجنسی کی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ لنگڑی ، لولی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ شریف برادران ملک کو لوٹنے کے بعد آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ ایک وقت آئے گا لوگ جیل کی زندگی کو بہتر سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی میں کوئی این او سی ہی نہیں ہے۔ ایران کی سرحد پاس ہونے کے باوجود ہم نے قطر سے گیس لی وہاں سیف الرحمن بیتھا تھا۔ پاک چین اقتصادی راہداری بہترین منصوبہ ہے مگر حکمرانوں نے یہاں بھی کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔و قت آنے پر سب ثبوت سامنے لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بدبودار نظام سے (ن) لیگ کی حکومت اور سیاست سے مایوس ہوں عزت سے جینا وزارت میں جینے سے لاکھ درجے بہتر ہے۔ چوہدری نثار کی کوئی بات نہیں سنی جا رہی وہ وہیں بیٹھ کر انڈے دیتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے نام اور ایک ادارے کا خط جعلی نہیں ہو سکتا۔ تاہم اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔ اس بارے میں علم نہیں نئے چیئر مین نیب نے اچھا کام کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی اکثریت میں ہوتا ہے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتا ہے اس کے پاس اکثریت تھی پھر بھی سڑکوں پر آکر پوچھتا ہے مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست بہت بے رحم چیز ہے جب تک کلثوم اور مریم نواز ہیں شہباز شریف اسی تنخواہ پر کام کرے گا۔۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.